امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر محمد طاہر ملک نے اراکین کی رائے کے بعد ضلعی ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالستار ، مولانا سلطان العارفین اور احسن

بھٹی کو نائب امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مقبول حسین قیم ضلع اور ملک اقبال ناظم بیت المال ہوں گے۔

مجلس شوریٰ کے لیے اراکین نے صفی الرحمان (چینجی)، ظہیر الحسن عاطف (چینجی)، ملک محمد خان (سنگوالہ)، ڈاکٹر مسعود احمد اعوان (تلہ گنگ)، محمد عمران

(بھگٹال)، ملک علی احمد (دربٹہ)، ارشد محمود فردوسی (بھلوال)، حافظ عبدالرؤف (لیٹی)، طارق محمود (لیٹی) کا انتخاب کیا ہے۔

اراکین کی رائے کے بعد تحصیل تلہ گنگ کے امیر ملک محمد خان (سنگوالہ) اور امیر تحصیل لاوہ حافظ عبدالروّف (لیٹی) مقرر کیئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here