شدید موسم اور برفباری کے دوران متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات
چھٹیوں کے دوران سفر کرنے والے لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہوگئے
موسم کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کی وارننگ پر عمل کریں۔
امریکا میں موسم سرما کے بڑے طوفان کے باعث بیشتر ریاستوں اور ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی کو شدید برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کا سامنا ہےجبکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور سیکڑوں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق شدید موسم اور برفباری کے دوران متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور کینٹکی میں ہنگامی صورتحال

نافذ کر دی گئی ہے۔
شدید سردی اور برفباری کے باعث امریکا بھر میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران سفر کرنے والے لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، دو روز کے دوران ساڑھے 4 ہزار پروازیں اور مڈ ویسٹ میں سیکڑوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پروازوں اور ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سے افراتفری پھیل رہی ہے، 12 سو پروازیں صرف شکاگو کے دو ائیرپورٹس پر منسوخ کی گئیں ہیں۔
نیشنل ویدر سروس (NWS) کے پیشن گوئی کرنے والے باب اوریک نے کہا کہ 48 ملحقہ ریاستوں میں تقریباً 200 ملین لوگ انتہائی موسمی انتباہات کے تحت تھے۔ ایک ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ طاقتور سرد محاذ آج رات مشرقی امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا “بڑے پیمانے پر خطرناک سردی امریکہ کے مشرقی دو تہائی حصے میں چھٹی کا اختتام ہفتہ تک جاری رہنے کی توقع ہے-
تیز ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ بھی شامل تھی۔ نیو یارک کے شہر بفیلو میں 79 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جھونکا ریکارڈ کیا گیا جہاں برف باری نے ہوائی اڈے پر ایک غیر معمولی “زیرو ویزیبلٹی” کا مشاہدہ کیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے موسم کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کی وارننگ پر عمل کریں۔
امریکا کے علاوہ کینیڈا کے مشرقی حصے کو بھی شدید سردی اور برف باری کا سامنا ہے، ٹورنٹو میں بھی متعدد پروازیں منسوخی یا تاخیر کا شکار ہیں۔