تلہ گنگ(بلال شیخ سے)سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر کی خصوصی کوششوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حلقہ NA65 میں 6ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے 24/7کردیے ہیں۔جہاں 24 گھنٹے بی ایچ یو میڈیکل کی سہولیات سے عوام مستفید ہوگی۔جس کی باقاعدہ محکمہ صحت نے منظوری دے دی ہے۔اپ گریڈ ہونے والے لیٹی،نکہ کہوٹ،جسیال،بلکسر،کوٹ چوہدریاں اور سکا ہسپتال شامل ہیں۔

اس موقع پر ایم پی اے حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے جوکہ انشاءاللہ عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔