کالج آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایم ایچ گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،سی ایم آئی ٹی تلہ گنگ کے ایم ڈی شبیر احمد یوسف نے میڈیا ہاﺅس کے ڈائریکٹر اعجاز خالد اور ڈاکٹر اعجاز محمود کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ تقریب میں چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سینئر صحافی عبدالغفور منہاس ،ایڈیٹر پبلک آئی ساجد بلوچ ،معروف کاروباری شخصیت خالد فرحت،اینکر پرسن شاہدملک، اینکر پرسن بلال اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ایم ڈی ماریہ ملک نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آفس مینجمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، موشن گرافکس، شارٹ ہینڈ، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، ایمازون، آئلٹس، سپوکن انگلش، ٹائپنگ اور دیگر ان سے متعلقہ کورسز کروائے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے چیئرمین الیکٹرانک میڈیا عبدالغفور منہاس اور شبیر احمد یوسف نے کہا کہ کالج آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قیام چکوال جیسے پسماندہ علاقوں کے طلباءو طالبات کے لیے خوش آئند ہے۔کیونکہ قبل ازیں بھاری بھاری فیسیں لینے والے ادارے یہاںپر کام کر رہے ہیں ،مڈل اور متوسط طبقے کے لیے کوئی ادارہ ایسا نہیں تھا جہاں وہ کورسز کرسکیں۔ کالج آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( CMIT) کا قیام اسی لیے عمل میں لایا گیا تاکہ مڈل اور متوسط طبقے کے طلباءو طالبات اس سے مستفید ہو سکیں۔دریں اثناءشرکاءنے ایم ایچ گرلز ہاسٹل کے قیام کو بھی سراہا۔اور گرلز ہاسٹل کی ایڈمن ماریہ ملک

کو خراج تحسین پیش کیا۔کیونکہ یونیورسٹی آف چکوال کے قیام کے بعد یونیورسٹی کے قریب ترین گرلز ہاسٹل کے قیام کی اشد ضرورت تھی اور ایم ایچ گرلز ہاسٹل کے قیام سے یونیورسٹی آف چکوال کی طالبات کے ساتھ ساتھ گردونواح کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی مستفید ہوںگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here