تلہ گنگ شہر کو تجاوزات سے پاک اورماسٹر پلان تیار

بہت جلد شہر کی نمائندہ تنظیمیوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا

تلہ گنگ (بلال شیخ سے) تلہ گنگ شہر کو تجاوزات سے پاک اورماسٹر پلان تیارکرنے کے حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے تجاویز طلب کرلی۔اسی سلسلہ میں بہت جلد شہر کی نمائندہ تنظیمیوں کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی نے چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمزچوہدری غلام ربانی اور مرکزی انجمن تاجران ملک ظفر اقبال موگلہ،شیخ امتیاز حیدر اور وقاص محمود سمیت دیگر نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی نے ریڑھی بان ایسوسی ایشن تنظیم کے عہدیداران نے ملاقات کی۔جسمیں ریڑھی بانوں کے لیے بھی حکمت عملی تشکیل دینے کی استدعا کی جس پر ڈی سی تلہ گنگ نے کہا کہ ہم تلہ گنگ شہر،مین روڈ،چکوال روڈ سمیت دیگر روڈ کو تجاوزات سے پاک کرینگے۔اور کار پارکنگ کی سہولت کے لیے بھی سرکاری جگہ فراہم کرینگے جبکہ ریڑھی بانوں کو بھی روزگار کے لیے مناسب شہر کے اندر جگہ فراہم کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر وسائل برؤئے کار لاتے ہوئے جتنے بھی تجاوزات سرکاری زمینوں اور روڈ پر ہوئے ان کو ہٹاکر تلہ گنگ کو ماڈل سٹی بنایا جائے گا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے ڈی سی تلہ گنگ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو اس سلسلہ میں سفارشات بھجوادی ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انشااللہ فوری طور پر تلہ گنگ و گردونواح کا دورہ کر کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کروائینگے تاکہ شہریوں کو سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردنوش مل سکیں۔ڈی سی تلہ گنگ کا کہنا تھا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سرکاری ریٹس سے زائد پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here