سابق ممبرصوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شہریار اعوان نے کہا ہے کہ ضلع تلہ گنگ کے مختلف محکموں کی بھرتیوں کے سلسلے میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔تمام ضلعی آفیسران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ الیکشن پراسیس شروع ہوگیا ہے۔تاہم یہ انکشاف ہوا ہے کہ آفیسران پرانی تاریخوں میں بھرتیاں کررہے ہیں میں انہیں مطلع کرتاہوں کہ اس قسم کی گھناونی فعل سے بعض رہیں۔ہماری وکلاء کے پینل سے مشاورت جاری ہے بہت جلدہم اس سلسلہ میں پائی جانی والی بے ضابطگی کو عدالت میں چیلنج کرینگے۔اور ان آفیسروں کوبھی عدالتوں میں جواب دہ ہونا پڑے گا جو اس کام میں ملوث ہونگے۔ انشااللہ ہم بھرتیوں کے معاملے میں مکمل شفاعیت اپنائینگے جب پنجا ب میں بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی تو تلہ گنگ چکوال میں کیسے بھرتیاں کی جارہی ہیں۔تلہ گنگ چکوال میں ہونے والی بھرتیاں غیرشفاف ہیں یہ وہی بھرتیاں کررہے ہیں جنہوں نے لوگوں سے پیسے لیے ہیں اور کچھ نااہل لوگوں کو نوازنے کے لیے بھرتیوں کا سلسلہ چور دروازے سے شروع کیا گیا ہے جو سراسر نا انصافی ہے ا ن پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ جو ان بھرتیوں کے لیے اہل ہیں۔میں اپنے حلقے کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں جب بھی بھرتیاں ہوئیں مکمل شفاف اور میرٹ پر ہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here