تلہ گنگ(بلال شیخ سے)مجھے سیاست کا شوق نہیں عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتا ہوں،شہر کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو آنے والے الیکشن میں قدم بڑھانا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تلہ گنگ قاضی الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر تلہ گنگ کی سیاست کا رخ تبدیل کرینگے۔اگر اللہ پاک نے مجھے عزت بخشی تو انشاء اللہ جیتنے کے بعد میں اپنے شہر کے لوگوں کے لیے کچھ کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا ہر کسی نے اپنے مطلب کے مطابق یہاں کے باسیوں کو استعمال کیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا اب کچھ کرنا ہے اس بار اپنے شہر کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو قدم بڑھانا ہوگا۔ قاضی الطاف حسین کا مزید کہنا تھاکہ یہ تعصب والا رویہ اور سیاسی پسماندگی انتہائی افسوسناک ہے۔ اب وہ ٹائم نہیں رہا اب عوام پڑھی لکھی ہے وہ جانتے ہیں ان کی خدمت کون کر رہا ہے۔ انشااللہ ضلع تلہ گنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی مکمل فعال کرکے آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here