مریم نواز کا لاہور ایئر پورٹ پر کارکنان کی جانب سے استقبال کیا جائے گا، مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ لندن میں قیام کے بعد آج سہ پہر تین بجے دبئی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنکی پرواز 264 پر لاہور پہنچیں گی، مریم نواز نے لاہور پہنچنے سے قبل ایک پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کی

لیڈر شپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے
مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کے لیے آرہی ہیں، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کرلیا جائے گا ،مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کارکن پہنچیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی،پارٹی رہنما، کارکنان اورعوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار کر رہے ہیں مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی،