بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں ہوا ایک انوکھا واقعہ. دو لڑکے گھر کی دیوار پھلانگتے ہوئے پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رخ خان کے گھر منت کی دیوار دو لڑکے پھلانگ رہے تھے کہ انہیں کنگ خان کی سیکیورٹی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا. دونوں لڑکوں کی عمر انیس اور بیس سال تھی. کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہیں اور دونوں شاہ رخ خان سے ملنے گئے تھے. پولیس نے ابھی تک ان دونوں لڑکوں سے جو تفتیش کی ہے اس میں ابھی تک ایسی

کوئی بات نہیں سامنے آئی کہ یہ دونوں لڑکے کسی
ایجنڈے کے تحت ان کے گھر گئے. پولیس کی جانب سے یہی کہا جا رہا ہےکہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہی ہیں اور ان سے ملاقات کے لئے انہوں نے گھر کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی ہے. تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے دیوانے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ہر کوئی ان کی ایک جھلک دیکھنا چاہتا ہے ان سے ملنا چاہتا ہے.
drama industryentertainment newsFacebookfilmsfull moviesFull movies hdhollywoodHow tolollywoodmannatmp3 songsNetflixNetflix indianewsPakistan filmssalman khanShah Rukh Khanshahrukh khansongssrktiktoktvtv serieswatchwatch full movieswatch full videoYouTube