تلہ گنگ:- نیو سبزی منڈی نئی آبادی کی بیک سائڈ پر سارے شہر اور حالیہ ہونے والی بارشوں کا پانی جمع ہونے سے علاقہ تالاب کا منظر پیش جبکہ کھڑے پانی کی وجہ سے تعفن اور متعدد بیماریوں کا خدشہ پھیلنے لگا،دوسری طرف آوارہ کتوں نے اہلیان علاقہ کا جینا دوبھر کردیا،علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے اور آوارہ کتوں جو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی تلہ گنگ کی پچھلے سائڈ نیو آبادی میں شہر بھر کا سیوریج کا پانی اکٹھا ہونے سے علاقہ مکین ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ جگہ پر میونسپل آفیسر ملک عقیل مدھوال نے کافی کام کروایا تھا مطلوبہ جگہ پر اس وقت ملک عقیل کی زیرنگرانی ارشاد نامی بلدیہ اہلکار نے ٹرالی کی مدد سے وہاں پر مٹی ڈال کر

کھڑے پانی کو ختم کیا تھا۔لیکن نالا 12فٹ چوڑا ہونے اور حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے کام تعطل کا شکار ہو گیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کا سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے جہاں متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے وہاں ہی اس پانی کی وجہ سے گھروں کی بنیادیں ہلنے کا خدشہ ہے دوسری طرف آوارہ کتوں نے اہلیان علاقہ کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔آج بروز جمعرات 6اپریل2023کو اس12فٹ چوڑے نالے سے مردہ بکری نکالی گئی جسکی وجہ سے پورے علاقے میں بدبو پھیل گئی تھی جس پر علاقہ مکینوں نے ایم سی تلہ گنگ سے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی،ڈی سی تلہ گنگ،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور میونسپل آفیسر تلہ گنگ کو اس معاملے میں

ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here