اہلیان تلہ گنگ کل انٹرویو کی خبر ملتے ہی جو میری حوصلہ افزائی آپ سب نے کی اور میری کامیابی کے لیے دعائیں کی اس پر آپ سب کا مشکور ہوں اور میں ضروری سمجھتا ہوں کہ آپ کو آگاہ رکھا جائے الحمداللہ گزشتہ رات اپنے قائد اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں صوبائی حلقوں سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی جو میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ ملاقات کے آخر میں خان صاحب کو بتایا ہم عزت دار لوگ ہے

اور کبھی بھی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے تب خان صاحب نے مسکرا کے جواب دیا کہ آپ بے فکر رہیں وہ میری ذمہ داری ہے۔خان صاحب کے اس جوابی جملے نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا اور میں اس یقین سے واپس آیا کہ انسان اپنے لیے بہتر کا انتخاب کرتا ہے لیکن اللہ کریم اپنے بندے کیلئے بہترین انتخاب کرتے ہیں۔اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا