انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا-

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے، آئی پی ایل 2023 میں رائل چیلنجرز کی طرف سے یہ دوسرا اوور ریٹ جرم تھا۔

آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر 24 لاکھ بھارتی روپے( 29,300 امریکی ڈالر،82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ رائل چیلنجرز ٹیم

کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔

ان کا پہلا اوور ریٹ جرم لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ان کی شکست میں ہوا،رائل چیلنجرز کے کپتان صرف فاف ڈو پلیسس پر اس وقت 12 لاکھ روپے ($ 14,600) جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

رائل چیلنجرز اب تک اپنے سات میں سے چار میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز کے کپتان فاف ڈو پلیسی کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here