عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامی حالات پیدا ہو گئے
تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے پولیس کو بھگا دیا، کینال روڈ کو بلاک کر دیا ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے احتجاج کی کالیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پارٹی رہنما یاسمین راشد نے کارکنان کو لاہو رکے لبرٹی چوک میں مظاہرے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کو پی ٹی آئی کارکنان نے بلاک کر دیا جبکہ مراد سعید نے بھی کارکنان کو احتجاج کے سلسلے میں گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں۔ کوئی گھر نا بیٹھے، پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر کینال روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا ،زمان پارک چاروں اطراف سے بند ہے، ڈائیورشن لگوا دی گئیں ہیں، اکبر چوک، چاروں اطراف سے بند ہے پل نہر مال روڈ پر ڈنڈ ہبردار لوگ موجود ہیں، – لبرٹی گنا کارنر سے

جانب حفیظ سینٹر بند یے شنگھائی پل فیروزپور روڈ بند ہے، جی پی او چوک، وکلاء نے بند کردیا
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاج جاری ہے، جی ٹی روڈ کو ہشتنگری کے مقام پر یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں
چلاس:عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تمام پولیس عملہ اور ایس ایچ اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس پی دیامر محمد آیاز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے جہاں جہاں ریلیاں اور احتجاج ہو وہاں پولیس کو تعینات کیا جائے،عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کی کال،کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے،
عمران خان گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ نے احتجاج کی کال دے دی پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ کی صدر قیصر کیانی نے کارکنان کو پیغام جاری کردیا ۔کہا کہ تمام کارکنان ظلم و بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں کارکنان کو سڑکوں پر نکال پر احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔
بنوں پی ٹی آئی ورکرز میران شاہ روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئے پی ٹی آئی ورکروں کی بڑی تعداد میران شاہ روڈ کوہاٹ روڈ چونگی کے مقام پر پہنچنا شروع ہو گئی، ورکروں نے بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل کارکنوں نے کوہاٹ چونگی روڈ پر دھرنا دیدیا مشتعل مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے
واضح رہے کہ عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے