اداکار علی رحمان خان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، علی رحمان ایک بار پر چھوٹی سکرین پر اپنے فن کا جدود جگانے کےلئے تیار ہیں ، لیکن اس بار ہمیں ایک مختلف علی رحمان خان دیکھنے کو ملے گا، جی ہاں‌علی رحمان ڈرامہ سیریل گرو میں ایک خواجہ سرا کا کردار کررہےہیں ،یہ ڈرامہ بہت جلد آن ائیر جائیگا. علی رحمان سے قبل منیب بٹ نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا. شائقین نے ان کو بے حد پسند کیا تھا . علی اس کردار کو لیکر کافی

پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ یہ صرف ایک کردار نہیں تھا بلکہ

بہت بڑا چینلج تھا. جسے میں نے قبول کیا ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار کو بہت سراہیں گے. یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ٹرانسجینڈر کے کردار کرنے کے لئے ہیرو جلدی حامی نہیں بھرتے تھے نہ ہی پرڈیوسرز ایسی کہانیاں لکھواتے تھے لیکن جب سے ڈرامے میں جدت آئی ہے مختلف موضوعات پرکہانیاں بننے لگی ہیں تو ہیروز بھی ایسے کردار کرنے لگے ہیں. اور شائقین ایسی کہانیوں کو بھی قبول کررہی ہے جس میں‌ٹرانسجنیڈرز دکھائے جا رہے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here