سپرسٹار کی زندگی جینے والی کی موت معمہ بن گئی

0
60

بالی ووڈ کی سپر سٹار سری دیوی، اگر زندہ ہوتیں، تو آج اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادیں وصول کر رہی ہوتیں۔ انڈین اخبار “ہندوستان ٹائمز” کے مطابق، سری دیوی کا اصلی نام شری اما یانگڑ ایاپر تھا، جو ریاست تمل ناڈو میں 13 اگست 1963 کو پیدا ہوئیں۔ سری دیوی نے اپنی اداکاری کے شاندار سفر کا آغاز چار برس کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ اپنے 50 سالہ کیریئر میں انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا اور کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی۔ سپر سٹار کا شمار انڈیا کے ان چیدہ چیدہ فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہندی فلموں سمیت تمل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی عروج کا سٹارڈم حاصل کیا۔ سری دیوی جب اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر پہنچیں تو انڈین پریس نے انہیں “خاتون امیتابھ بچن” کا ٹائٹل دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپرسٹار ہونے کا بھی اعزاز ملا۔ کہا جاتا ہے کہ ہالی ووڈ کے عظیم ہدایتکار “سٹیو سپیل برگ” نے سری دیوی کو مشہور فلم “جراسک پارک” میں بھی کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم اداکارہ نے یہ کہ کر منع کر دیا تھا کہ وہ اس فلم میں اپنے سٹارڈم کے باعث کام نہیں کر سکتیں۔ اگر سری دیوی کے فلمی کیریئر کی بات کی جائے تو ان کی پہلی فلم “کندَن کارُونائی” نامی تمل تھی، جس میں انہوں نے بطور چائلڈ سٹار کام کیا تھا، اور آخری فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم “موم” تھی۔ سری دیوی نے اپنے کیریئر میں “چال باز”، “صدمہ” اور “اِنگلش وِنگلش” جیسی لازوال فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے خوب جوہر دکھائے۔ جب ایک مرتبہ سری دیوی سے فلم انڈسٹری میں ان کے حریفوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ “میرے حریف کہاں ہیں؟ حریف وہ ہو سکتے ہیں جو مقابلے میں برابر ہوں۔ میری حریف ابھی صرف سری دیوی

ہے (یعنی میرا مقابلہ خود سے ہے)۔ میں صرف اُسے ہرانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میرا اُس سے جنون کی حد تک مقابلہ ہے۔”

سری دیوی کی وفات 20 فروری 2018 کو ہوئی، جب انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی خوشی کے ساتھ اپنے بھتیجے موہت مروہ کی شادی میں شرکت کے لئے امارات جائیں کی۔ شادی کے بعد، انہوں نے اپنی بیٹی جھانوی کپور کی سالگرہ کے موقع پر کچھ روز دبئی میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے شوہر بونی کپور اس سفر میں شامل نہیں تھے، تاہم بونی کپور نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینے کے لئے دبئی جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ دبئی کے جُمیرا ایمیریٹس ٹاورز ہوٹل کے کمرہ نمبر 2201 پہنچے جہاں ان کی اہلیہ رہائش پذیر تھیں۔ انہوں نے وہاں 30 منٹ کی ملاقات کی اور پھر ڈِنر کرنے کے لئے تیاری کی۔ دنر کے لئے تیاری کے دوران، سری دیوی باتھ روم گئیں اور وہاں باتھ ٹب میں دم توڑ گئیں۔ سری دیوی کی موت کی خبر انڈیین میڈیا کو سب سے پہلے اُن کے دیور سنجے کپور نے دی تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اس کے بعد، دبئی پولیس نے فرانزک رپورٹ کی روشنی میں، سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوب کر ہوئی ہے

کی تصدیق کی۔ ایک اور رپورٹ میں منظوری دی گئی کہ ان کے خون میں شراب کا عنصر موجود تھا اور پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوا تھا۔ سری دیوی کی وفات کے تین دن بعد، 27 فروری 2018 کو پولیس نے کیس بند کر دیا، اور اُسی دن ان کی لعش کو دبئی سے خصوصی نجی طیارے کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا۔ سری دیوی کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں، جہاں بالی ووڈ کمیونٹی کے علاوہ سینکڑوں مداحوں نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here