سی پیک کی دسویں سالگرہ پر 100 روپے کا یادگاری سکہ

0
27

کراچی: سی پیک کی دسویں سالگرہ پر اسٹیٹ بینک آج (جمعہ کو) 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

یہ سکہ 11 اگست 2023 ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ سکہ گول شکل کا ہے جس کے کنارے اُبھرے ہوئے ہیں۔

سکّے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے جس میں تانبہ 75 فیصد اور نکل 25 فیصد شامل ہے۔

سکّے کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here