کارٹون سے ہوائی جہاز کو بھی سجا دیا گیا

0
35

 ٹوکیو: جاپان کے مخصوص کارٹون آرٹ Manga اور Anime جاپان کی سب سے بڑی ثقافتی برآمدات میں سے ایک ہیں اور اب عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

مقبول اینیمے سیریز ‘Demon Slayer’ سے متاثر ہوکر حال ہی میں انسٹاگرام پر  جیٹ طیاروں کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس نے اینیمے کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جیٹ طیارے آل نیپون ایئرویز (اے این اے) اور مانگا سیریز کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہیں۔ طیارے کی باڈی اور یہاں تک کہ سیٹ کے کَوَر تک ڈیمن سلیئر سیریز کے کرداروں سے متاثر ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر otakuintokyo@ نے شیئر کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم نے ڈیمن سلیئر طیارہ ٹوکیو سے اوکیناوا اور ہوکائیڈو تک اڑان بھری۔ ایسے 3 جیٹ طیارے اے این اے اور ڈیمن سلیئر کے درمیان تعاون سے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو تمام جاپان بھر میں مختلف مقامات پر پرواز کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here