الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام الفلاح بلڈ ڈونیشن سیل کی جانب سے ایسپائر،ہورائزن اور پرائیڈ کالج تلہ گنگ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فنانس سیکرٹری الفلاح عرفان صادق نے طلباء کو تھیلیسیمیا اور بلڈ ڈونیشن کے متعلق طلباء کو آگاہی دی۔ انچارج الفلاح بلڈ ڈونیشن سیل عنصر شاہ نے طلباء کو بلڈ ڈونیشن پر تفصیلی بریف کیا۔ جبکہ پرنسپلز نے الفلاح کا شکریہ ادا کیا اور الفلاح کی سرگرمیوں کو سراہا۔


عرفان صادق نے سٹوڈنٹس کو تھیلیسیمیا و عطیہ خون کی اہمیت کے بارے آگاہی دی۔

واضح رہے الفلاح کی جانب سے 14 اگست سے 20 اگست تک آگاہی مہم برائے تھیلیسیمیا اور بلڈ ڈونیشن کا اعلان کیا گیا تھا
