سوشل ویلفیئر آفیسر اظہر عباس کا سماجی و فلاحی تنظیم رورل ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (راڈو)کےآفس کلرک سوشل ویلفیئر سلیم صفدر کے ہمراہ وزٹ کیا۔جہاں انہوں نے سماجی و فلاحی تنظیم رورل ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (راڈو RADO) کے ڈاکومنٹس کا جائزہ لیا اور بہترین پیپر ورک پر صدر چوہدری غلام ربانی اور جنرل سیکرٹری عبدالرزاق خان کے کام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر رورل ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (راڈو RADO)چوہدری غلام ربانی،جنرل سیکرٹری محمد عبد الرزاق خان، صابر حسین اگرال اور میڈیا کوآرڈینیٹر بلال شیخ بھی موجود تھے۔



