تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں ایک شہری نے درج کروایا۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ حلیم عادل شیخ نے

جائیداد کے معاملے میں دھوکہ دہی کی، 400 پلاٹس کی رقم ادا کی تو پتہ چلا کہ ہاؤسنگ سکیم کا وجود ہی نہیں تھا۔
شہری محمد امان نے ایف آئی آر میں مزید درج کروایا کہ ہاؤسنگ سکیم سے متعلق فراڈ پر حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔