امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ کل پاکستان کے تاجروں اور عوام نے کامیاب پرامن ہڑتال کی،عوام، تاجر برادری ، وکلا، علما اور ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا

ہوں،ہڑتال نے پیغام دیا کہ عوام سابقہ حکومتوں کے معاہدوں کو نہیں مانتے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان میں لینڈ، ڈرگ، آٹا اور پیٹرول مافیا من مانی کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں، کیا نگرانی کا یہی مطلب ہے،مصنوعی معاہدے کرکے قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا، اشرافیہ نے معاہدوں سے فائدہ اٹھایا، عوام کو نقصان پہنچا،غلط معاہدوں کی وجہ سے قوم مشکلات میں مبتلا ہے،معاہدوں کی تفصیلات لے کر ان کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ سراج الحق نے کہاکہ پڑوسی ممالک میں بجلی پاکستان کی نسبت سستی ہے،مہنگی بجلی خریدنا حکومت کا جرم ہے، عوام کیوں بھگت رہے ہیں،آئی پی پیز معاہدوں کا نقصان عوام کو ہو رہا ہے،بجلی کے بل آمدن سے زیادہ ہی نہیں بہت زیادہ ہیں،خبریں ہیں کہ حکومت بجلی کا یونٹ 90روپے کا کرنا چاہتی ہے۔