طویل العمر مرغی, ریکارڈ بن گیا

0
8

امریکہ میں رہنے والی ایک مرغی نے طویل العمر مرغی ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا جس پر اس کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

نجی تی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پینٹ نامی مرغی مشی گن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں رہتی ہے جو رواں برس 21 سال کی ہو گئی جس پر اس کو دنیا کی طویل العمر مرغی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ 

مالکن مارسی پارکر ڈارون کا کہنا ہے کہ پینٹ مرغی خوش و خرم رہتی ہے، وہ ایک ایسے داغدار انڈے سے پیدا ہوئی جسے اس کی ماں بھی چھوڑ چکی تھی۔ مارسی

بھی یہ داغدار انڈا پھینکنا چاہتی تھی کہ اچانک انہیں چوں چوں کی آواز آئی اور ساتھ ہی انڈے کے چھلکے پر اندر سے ٹوٹنے کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔

بس پھر مارسی نے اس خوش قسمت چوزے کو اپنانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے اتنا فائدہ مند ثابت ہوا کہ اب اس مرٖغی سے دنیا بھر میں ان کی پہچان بن گئی ہے۔ پینٹ کی عمر 21 سال ہونے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ساری صورتحال کا جائزہ لیا اورآخر پینٹ مرغی کو دنیا کی سب سے طویل العمر ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here