20.9 C
New York
Wednesday, October 4, 2023

عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر ایک لندن، دوسرا دبئی اور تیسرا سعودی عرب بھاگ گیا: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر خود بیرون ملک بھاگ گئے ہیں اور ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ ایک لندن، دوسرا دبئی اور تیسرا سعودی عرب چلا گیا ہے اور عوام بیچارے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر )پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال نے بھی ثابت کیا ہے کہ کاروباری طبقہ بھی مسائل کے شکنجے میں آگیا ہے، 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات کی گئی تھی، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest Articles