قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے میں دل کھول کر رکھا دیا۔
ان کا کہناتھا کہ بھارت کیخلاف تجربہ بہت اچھا رہا، ون ڈے فارمیٹ ٹی 20سے مختلف ہوتا ہے، میں بھارت کیخلاف ٹی 20کھیل چکا ہوں،ان کا کہناتھا کہ ون ڈے کا تجربہ بہترین تھا بہت اچھی باؤلنگ ہوئی ہے،ون ڈے میں آپ کو صبر کیساتھ باؤلنگ کرنا ہوتی ہے،میچ میں بال سوئنگ بھی ہو رہا تھا،لیکن آپ کے ہاتھ میں صرف یہ ہوتا ہے کہ آپ اچھی باؤلنگ کریں اور یہی میں کوشش کر رہا تھا۔
شاہین شاہ نے آؤٹ سٹینڈنگ آغاز کیا،اس کے بعد حارث نے بہت زبردست باؤلنگ کی،میچ کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے ہم سب فاسٹ بولرز نے زبردست باؤلنگ کی اور سب اس میں کامیاب بھی ہوئے۔
