پلاسٹک سرجری غلط ہونے سے بالآخر معروف اداکارہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

0
9

 ارجنٹائن کی اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا گردے فیل ہو جانے کے سبب انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی ماڈل اور اداکارہ سلوینا لونا  2011 میں ہونے والی غلط پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوینا لونا ہسپتال میں داخل تھیں اور ماضی میں کروائی جانے والی ایک پلاسٹک سرجری کے غلط ہو جانے کے سبب گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ لونا نے 2011 میں ایک پلاسٹک سرجری کروائی تھی، اس دوران ان کے جسم میں کچھ زہریلے مادوں کا استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ صحت سے متعلق متعدد پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔لونا طویل عرصے سے علیل تھیں اور اِنہیں اپنی زندگی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں تین ڈائیلاسز سیشنز سے گزرنا پڑتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here