ہیڈ بلوکی سے 2 پراسرار لاشیں برآمد ہوئیں جس پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرائے مغل کے قریب ہیڈ بلوکی سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئیں جس پر سراسیمگی پھیل گئی۔ راہ گیروں نے لاشیں دیکھنے پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر انہوں نے وہاں پہنچ کر لاشوں کو پانی سے نکالا۔
پولیس نے شناخت کی کوشش کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مرد کا نام شہباز ہے جو 7 روز سے لاپتہ تھا تاہم لڑکی کے حوالے سے تاحال پتہ نہ چل سکا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
