آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

0
39

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

اس کیس میں آئی جی اسلام غیرمشروط معافی نامہ جمع کراچکے ہیں، آئی جی کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگےبڑھے گی؟ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر

ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر آئی جی نے شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here