20.9 C
New York
Wednesday, October 4, 2023

 جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔

بجلی چوری کرنے والے گروہ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے کونسلر حبیب اللہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں کنڈے سے بجلی فراہم کرکے رقم وصول کرتے تھے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرجانی میں غیر قانونی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر ٹیموں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا، غیر قانونی نیٹ ورک سے ملی بھگت کا تاثر بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر حبیب اللہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest Articles