بڑی ڈکیتیاں کرسکتی ہوں اس لیے اداکارہ نہ ہوتی تو چور ہوتی: فریال محمود

0
31

پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ اگر وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتیں تو ڈانسر ہوتیں اور اگر ڈانسر بھی نہ ہوتیں تو ضرور چور ہوتیں۔

حال ہی میں فریال جنہیں لوگ ڈانسر کے طور پر بھی جانتے ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ عنقریب ان کی دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جو پہلے بیرونِ ملک اور پھر پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ ان کی فیملی کا تعلق شوبز سے تھا اسی لیے وہ شروع سے یہ ہی سوچتی تھیں کہ اسی انڈسٹری میں جائیں گی اور اپنا کیرئیر بنائیں گی۔

فریال محمود نے بتایا کہ ’میری والدہ اداکاری کے ساتھ گلوکارہ بھی تھیں اور  میرے نانا میوزک ڈائریکٹر تھے‘۔

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 12ویں جماعت سے قبل انہیں متعدد اسکولوں سے نکال دیا گیا تھا جس کی  وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ’مجھے اسکول سے اس لیے نکال دیا جاتا تھا کیونکہ میں لوگوں کو بہت مارتی تھی، ایک اسکول میں میں نے لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں بہت چھوٹی تھی اور مجھے لڑنا آتا تھا، ایک جگہ لڑکی سے لڑائی ہوگئی، میں نے اسے مارا اور اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے مجھے نکال دیا‘۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ‘میں نے کہیں سنا ہے آپ نے کہا تھا کہ اگر آپ اداکارہ نہ ہوتیں تو چور ہوتیں، کیا یہ سچ ہے؟’۔

جواب میں فریال محمود چونک گئیں اور ہنستے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت دی کہ ‘اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ڈانسر ہوتی اور اگر ڈانسر بھی نہ ہوتی تو ضرور چور ہوتی کیونکہ مجھے لگتا ہے میں بہت بڑی بڑی ڈکیتیاں کرسکتی ہوں چونکہ میں اداکاری اچھی کرتی ہوں تو میں کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here