20.9 C
New York
Wednesday, October 4, 2023

تلہ گنگ شہر اور گردونواح میں نجی گاڑیوں پر پولیس کی مخصوص لائیٹس کا بے دریغ اور غیر قانونی استعمال

تلہ گنگ شہر اور گردونواح میں نجی گاڑیوں پر پولیس کی مخصوص لائیٹس کا بے دریغ اور غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ لینڈ کروزر سے لیکر چھوٹی گاڑیوں کے مالکان پروٹوکول کا نشہ اپنی اپنی گاڑیوں پر پولیس کی مخصوص لائٹس اور شیشوں پر بلیک پیپر لگا کر پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے خاموشی سادھ لینے پر کسی حد تک ایسے لوگ اپنی ذہنی تسکین حاصل کرنے میں کامیابی محسوس کر رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایسے عناصر کےخلاف بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest Articles