
تلہ گنگ لاوہ میں حساس ادارے اور مقامی انتظامیہ کی کارروائی ، 1500 چینی کی بوریاں برآمد کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری

ضلع تلہ گنگ کے علاقہ پچنند بنجرہ روڈ پر واقع ایک گودام سے 800 جبکہ اسی روڈ پر واقع ایک کریانہ سٹور کے گودام سے 500 جبکہ تیسرے گودام پر چھاپہ کے دوران ذخیرہ کی گئی 200 چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں ۔ اس طرح مجموعی طور پر 1500 ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں برآمد ہوئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر لاوہ عشنہ طاہر کی سربراہی میں مارے گئے چھاپہ مار ٹیم میں ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چودھری عرفان، ضیغم بھٹی ، عابد ملک اور پولیس تھانہ لاوہ کے اہلکار شامل تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے ملزمان رحم علی ، عرفان اور مشتاق مالک کریانہ سٹور کےخلاف تھانہ لاوہ پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
