14.1 C
New York
Thursday, September 21, 2023

کولمبو میں آج بارش کی اننگز ہوگی یا میچ؟ شائقین منتظر

ایشیا کپ کے سُپر 4 مرحلے میں پاک، بھارت ٹاکرے کا نتیجہ کیا ہوگا؟ بارش کی جیت ہوگی یا پھر پاکستان یا بھارت  کی ؟فیصلہ آج ہوجائے گا۔

سری لنکا کی موسمیاتی ویب سائٹ نے کولمبو میں آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اتوار کو ہونے والے مقابلے کو  بھی بار بار بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز  کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی اوپنرز نے سنچری پارٹنر شپ بنائی تھی جس کے بعد  121 رنزپر پاکستان کو پہلی وکٹ ملی تھی، شبمن گِل58 اور بھارتی کپتان روہت شرما56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

میچ اب آج  ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر ختم کیا گیا تھا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,866FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles